انتہائی افسوس ناک خبر ، ژوب میں خوفناک حادثہ، 19 افراد جانبحق

بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر کوچ کے حادثے میں 19 افراد جانبحق ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شیرانی مہتاب شاہ نے بتایا کہ ہلاکت خیز واقعے کے نتیجے میں 14 مسافر زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بس راولپنڈی سے کوئٹہ آرہی تھی کہ دانہ سر کے ناہموار پہاڑوں میں گہری کھائی میں گرگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وضاحت کی کہ علاقے میں بارش اور گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں مزید کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین، بچے اور دو طالب علم بھی شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب میں چار لاشیں لائی گئیں۔ دیگر لاشوں کو جلد ہی ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ خوفناک ٹریفک حادثے کے تمام زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے ژوب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لیویز اہلکار اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بلوچستان میں تنگ، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ بتائی جاتی ہے جبکہ ڈرائیوروں کیجانب سے لاپروائی بھی ان حادثات کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ بلوچستان میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہر مہینے سینکڑوں افراد جانبحق و زخمی ہوتے ہیں جبکہ یہ تعداد سال میں ہزاروں سے تجاوز کرتی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post