قندھار (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں قندھار، غزنی، ہرات میں بارشوں اور سیلاب سے 18 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے.
وزارت قدرتی آفات کے مطابق سیلاب سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے ، لوگوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہو گئیں، کئی متاثرین نے بتایا کہ ان کے گھر کی ہر چیز پانی میں بہہ گئی ہے اور اب ان کے پاس کچھ نہیں بچا ہے ۔