کراچی (ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملے کے مبینہ سہولت کارکو 14روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔
پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار داد بخش کوعدالت میں پیش کیا، پولیس نے مؤقف میں کہا کہ ملزم سیابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی، ملزم بی ایل اے اوربی ایل ایف کراچی کا کمانڈ رہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ پرخود کش حملیکاماسٹرمائنڈ ہے اور کراچی میں حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا۔
کراچی عدالت نے ملزم کو 14روزہ عدالتی ریمانڈپرجیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے
آپ کو علم ہے شعیب بلوچ نال ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم ہیں جنہیں 29 اپریل 2022ء کو کراچی کے علاقہ گلستان جوہر بشیر ولیج سے پاکستانی فورسز خفیہ ایجنسیوں نے جبری لاپتہ کیا تھا ، مگر 4 جولائی 2022ء کو سی ٹی ڈی نے ماری پور کراچی سے ان کی گرفتاری بنام داد بخش کے طور پر ظاہر کرکے عدالت سے 2ماہ کا ریمانڈ طلب کیا تھا۔
اس دوران ان کے اہلخانہ نے تربت میں ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لینا چارہے تھے۔ وہ ایک محنتی اور پڑھائی کے شوقین طالب علم ہیں انکی گرفتاری سے ان کی تعلیمی کیریئر ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔