کوہلو (نامہ نگار ) کوہلو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،خاتون زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو میں گزشتہ شام کو ہلو کے نواحی علاقے تمبو میں موسلادھار بارش سے آسمانی بجلی گرنے کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص شادمان ولد گزی جاں بحق جبکہ ایک خاتون (س) شدید زخمی ہوگئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیاجہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے