کوئٹہ (نامہ نگار ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان کی جانب سے تنظیم کے سابق چیئرمین منظور بلوچ کو انکی دوسری برسی پر زبردست خراج عقیدت پش کیا ہے۔ ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین منظور بلوچ کا شمار بی ایس او کے انتہائی جانثار اور نظریاتی ساتھیوں میں تھا۔ جنھوں نے اخلاص اور بردباری کے ساتھ تنظیم کی کمان سنبھالتے ہوئے بلوچ نوجوانوں کی شعوری جدوجہد کو دوام بخشنے کیلئے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ ایک رکن سے لیکر چیئرمین شپ تک منظور بلوچ نے تنظیم کیلئے ناقابل فراموش قربانیاں دیں۔ ترجمان بی ایس او نے کہا ہے کہ چیئرمین منظور نے نہ صرف طلبہ سیاست میں جمہوری اصولوں اور قومی حقوق کی جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑا بلکہ عملی سیاست میں بھی اصولوں پر کارفرما رہے۔ آخری دم تک ایک ہی پارٹی اور نظریے کے ساتھ جڑے رہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انھوں نے کہا کہ چیئرمین منظور بلوچ جیسے عظیم سیاسی رہنما کا ہم سے جدا ہونا ایک المیہ سے کم نہیں۔ بلوچ نوجوان شعوری اور علمی جدوجہد کا دامن تھام کر اپنے اکابرین کی طرح سیاسی میدان میں کردار ادا کریں