کوئٹہ اندرون بلوچستان اور شہر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

کوئٹہ (نامہ نگار) کوئٹہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اند رون بلوچستان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں تیس فیصد ا ضا فہ کر دیا گیا ہے انٹر سٹی چلنے والی بسوں کا فی ا سٹا پ کا کرا یہ چالیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے جبکہ اندرو ن بلوچستان جانے والی منی بس کے کرائے میں بھی اضا فہ کر دیا گیا ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ یہ کرایہ متفقہ طور پر عوامی مشکلا ت اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے انکا کہنا تھا کہ کرایوں میں اضافہ عوام کیلئے مشکلات کا باعث ہے لیکن ٹرانسپورٹرز بھی مجبور ہیں دوسری جانب عوا م نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافہ میں کمی کا اعلان کرے تاکہ عوام کو سہولت میسر آ سکے

Post a Comment

Previous Post Next Post