کراچی(نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے بلوچ طلبہ کی گمشدگی کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھاکہ کیا ریاست کا نظام بے حس ہوگیا ہے؟ بلوچوں کو کس طرح کا پیغام دے رہے ہیں کہ ان کے بچے یونیورسٹی کیمپس یا صوبے سے باہر محفوظ نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی کا 17 برس کا طالبعلم اس صورتحال کا نیا متاثرہ شخص ہے، اگر جنگی قیدیوں کے حقوق ہیں توہمارے بچوں کے کیوں نہیں
