خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کےکفیٹیریا میں انسان اور جانوروں(کتے)کا ایک ہی دسترخوان

خضدار کا واحد نامور بلوچستان انجینئیرنگ یونیورسٹی جہاں پاکستان کے کونے کونے کے اسٹوڈنٹس زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لیۓ اپنے والدین و ان گھروں کو جہاں ماں اپنے بچوں کی صحت پر آنچ نہیں آنے دیتی اور ہر نوالہ صاف ستھرا اور 100 بارتسلی کرکے ان کے منہہ میں دیتی ہے، چھوڑ کر آتے ہیں ایسے اسٹوڈنٹس ان برتنوں میں کھانا کھاتے ہے جن کو بعد مین کتے چاٹ چاٹ کر اپنا پیٹ بھرتے ہیں اور پھر صاف بھی کرتے ہیں یقینن ایسے برتنوں کو صاف سمجھ کر کیفیٹیریا والے صرف پانی سے تھوڑا بہت کنگھال کر رکھتے ہونگے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ یہ سب یونیورسٹی انتظامیہ کے ناک کے نیچے ہو رہا ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش میں ہیں یا پھر پورے عملے کو ایسے برتنون میں کھانا کھانا پسند ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post