پنجگور
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں پروم میں ایک فوجی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے آج جمعہ کی صبح نو بجے ضلع پنجگور کے علاقے پروم، کلیری کور میں ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس سے گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور اس میں سوار 6 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض دشمن فورسز کو سرمچاروں نے نفسیاتی شکست سے دوچار کر دیا ہے،کامیاب حملے کے بعد حسب معمول پاکستانی فوج نے عام آبادیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان نے کہا کہ دشمن فورسز پر سرمچاروں کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔