بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں انجیر کوہ کے مقام پر گذشتہ دنوں پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں جام شہادت نوش کرنے والے 4سرمچاروں کوآج سپرد خاک کردیا گیا۔
شہادت پانے والے چاروں سرمچاروں کے نماز جنازے میں کثیرتعداد میں عوام نے شرکت کی۔
چاروں شہدا کو ان کے آبائی علاقوں ضلع کیچ کے تربت اور ضلع آواران کے تیرتیج میں سپرد خاک کردیا گیا۔
چاروں شہدا شہید اکبر عرف حمل اور شہید ساجد محمد عرف سمیر ساکنان کولواہ کوضلع کیچ کے شہر تربت میں جبکہ شہیدظہور حمل عرف بالی اور صابر قادر عرف تاہیر کو ضلع آواران کے تیرتج میں سپردخاک کردیا