زاہدان ریسٹورنٹ میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ 2اہلکار ہلاک

بلوچستان کے ایرانی سرحدی علاقہ زاہدان کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سادہ کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں سیکیورٹی سے متعلق ایک ادارے سے وابستہ افسر تھے۔ ملزمان کلاشنکوف سے فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔مقتولین کی خون میں لت پت لاشوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post