کراچی مہمان خاتون کو گھمانے نکلا نوجوان قتل کردیا گیا

کراچی (نامہ نگار ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گاڑی لے کر مہمان خاتون کو گھمانے نکلے نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہر قائد کے علاقے لانڈھی 89 میں پیش آیا جہاں اعجاز نامی نوجوان کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول اپنے دوست سے گاڑی لے کر خاتون کو گھمانے نکلا تھا کہ اس دوران ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے نوجوان کو ایک جگہ روک کر پہلے اس سے جھگڑا کیا جس کے بعد اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔اس حوالے سے پولیس سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول اعجاز نامی نوجوان قائد آباد شیرپا کالونی کا رہائشی ہے جو اپنے کسی دوست سے گاڑی لے کر خاتون کو لانڈھی 89 لایا تھا تاہم موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے آتے ہی اعجاز کو مارنا شروع کردیا اس دوران مقتول نے پستول نکالی تو ملزمان نے پستول چھین کر اسے 2 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔دوسری طرف پاکپتن سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کو گھر میں قتل کیا گیا ، میاں نوید علی کے مطابق والد کے قتل کی اطلاع گھریلو سٹاف نے فون کے ذریعے دی ، والد کے قتل کی اطلاع لاہور میں ملی، پاکپتن جا رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسیکیو حکام کے مطابق واقعہ 4 سے 5 گھنٹے قبل ہوا ، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔جب کہ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ واقعے کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے گا ، لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے جائے گی۔ ادھر فیصل آباد میں معروف ماڈل کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا ، پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی تھی جس پر مقتولہ کے بھائی نے بہن کو قتل کیا۔ خیال رہے کہ یہ واقعہ اوکاڑہ کے گاں میں پیش آیا، جہاں نواحی گاں میں ماڈل سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، سدرہ عید منانے فیصل آباد سے آبائی گاوں آئی تھی جب کہ قتل کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا

Post a Comment

Previous Post Next Post