اوستہ محمد (نامہ نگار ) جعفرآباد پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار، صدر اوستہ محمد اور سی آئی اے اوستہ محمد نے مختلف کارروائیوں کے دوران مغوی خاتون کوبازیاب کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر)پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی جعفرآباد محمد جواد طارق کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالروف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار نے ملزم غلام رسول ولد غلام حسین قوم بھنگر ساکن چھتر نصیر آباد کو حسب ضابط گرفتار کیا گیا۔ اندریں مقدمہ میں مغویہ ریحانہ زوجہ احسان دختر رانا خان گولہ کو بازیاب کروایا گیا۔دوسری کاروائی میں ملزمان سوڈہو ولد دھنی بخش 02.معشوق ولد سوڈہو قوم جعفری ساکن مدینہ ٹاون کو گرفتارکیا ہے تیسری کاروائی میں ملزمان عبداللہ ولد جان محمد 02. منظور ولد خان محمد قوم گورگیج ساکن ڈیرہ اللہ یار کو حسب ضابط گرفتار کیا ہے انسپکٹر محمد پنہل جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر اوستہ محمد نے اشتہاری ملزم نذیر احمد ولد حسین قوم پندرانی ساکن اللہ ڈنہ رند کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ہے انسپکٹر محمد امجد جمالی انچارج سی آئی اے اوستہ محمد نے پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد میں مطلوب روپوش ملزم محمد علی ولد نور محمد قوم منجھو ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے۔مزید پولیس کاروئی اور تفتیش کر رہی ہے
