پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں گھر سے عمر رسیدہ میاں بیوی کی نعشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا گیا جس کے بعد مبینہ طور پر نعشوں کو آگ لگا دی گئی۔جہانیاں کے نواحی علاقے ماڈل ٹاؤن میں ہوئی دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں عمر رسیدہ میاں بیوی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا۔مقتولین کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کرنے کے بعد مبینہ طور پر نعشوں کو آگ لگا دی گئی۔گھر سے میاں بیوی کی مبینہ طور پر جلی ہوئی لاشیں ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، نعشیں 3 روز پرانی ہیں۔مقتولین کی شناخت 70 سالہ بشیراں بی بی اور 75 سالہ محمد یونس کے نام سے ہوئی ہیں۔فرانزک ٹیم نے تمام شواہد اکھٹے کیے اور لاشیں پوسٹ مارٹم اور مزید کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
دریں اثنا گوجرانوالہ
گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کے خالی پلاٹ سے 7 سالہ بچے کی نعش ملی ہے۔پولیس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق رتہ روڈ کا رہائشی شعیب گزشتہ روز گھر سے لاپتہ ہوا تھا
