نور جان بلوچ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج دوسرے روز بھی جاری

تربت (نامہ نگار ) ہوشاپ سے بلوچ خاتون نورجان بلوچ کی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتاری اور سنگین الزامات لگا کر ایف آئی آر کرنے کیخلاف تربت میں احتجاجی ریلی۔ واقعہ کیخلاف سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرین نے احتجاجاً تربت سے ہوشاب تک سی پیک روڈ کوبلاک کر رکھا ہے۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واقعہ کیخلاف مظاہرین نے سی پیک روڈ گزشتہ دو دن سے بند کر رکھا ہے۔ روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف سے آمدو رفت بالکل بند ہے، دونوں طرف ہزاروں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ Share this:

Post a Comment

Previous Post Next Post