گوادر، داد جان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

پنجگور(نامہ نگار ) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی بی این پی عوامی دیگر سیاسی سماجی تنظیموں اور داد جان بلوچ کے لواحقین نے تاحال داد جان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجگور پولیس کی جانب سے ایک قاتل کی گرفتاری کے دعوی کے باوجود پش رفت پر تاحال خاموشی پر تشویش انتظامیہ اور پولیس کی کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے 23 مئی کو ڈی سی افیس کے سامنے دھرنا اور چاکر اعظم چوک سے ڈی سی ہاؤس تک روڈ کو مکمل بلاک کرنے کا اعلان کردیا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی رہنماء میر کفایت اللہ بلوچ ال پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ حافظ محمد اعظم بلوچ سول سوسائٹی پنجگور کے کنوینئر حاجی افتخار بلوچ داد جان بلوچ کے لوحقین سجاد عنایت بابو لیاقت سر ظہیر بی این پی عوامی کے رہنماء سلیمان سدوزئی حاجی عبدالباقی جے یو ائی کے حاجی عبدالعزیز بلوچ نیشنل پارٹی کے چیئرمین فرہاد شعیب بلوچ بی این پی مینگل کے زبیر ایؤب ریاض احمد حاجی عبدالشکور سماجی رہنما عادل ارباب فتح رودینی طلال رئیس اور دیگر کے ہمراہ پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکیا انہوں نے کہاکہ پنجگور خدابادان موچھ چوک میں گزشتہ ماہ نوجوان فٹبالر داد جان بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن تاحال پنجگور پولیس اور انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری میں ناکام رہے شہید داد جان کے قتل کے بعد پنجگور کے سیاسی جماعتوں اور عوام کی شدید احتجاج کے بعد گزشتہ روز پولیس نے دعوی کیا تھا کہ شہید داد جان ںلوچ کے ایک قاتل گرفتار کیا گیا ہے لیکن تاحال قاتل کے متعلق حقائق فراہم کرنے اور دیگر قاتلوں کی گرفتاری میں پولیس نے خاموشی اختیار کیا ہوا جو انتہائی مایوس کن اور قاتلوں کو چھپانے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے امن وامان انتہائی مخدوش یے مسلح بندوق بردار جہتوں کی نقل وحرکت سے کوئی شہری محفوظ نہیں ہے قاتلوں اور مسلح گرہوں کو قانون کے گرفت میں لانے کے بجائے کھلی چھوٹ دے دیا گیا ہے پولیس نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ شہید داد جان بلوچ کے ایک قاتل گرفتار ہوا ہے لیکن افسوس کئی دن گزر جانے کے باوجود لواحقین اور سیاسی جماعتوں کو پیش رفت سے مکمل دور رکھا گیا ہے کہ کس سازش اور محرکات کی بنیاد پر نوجوام داد جان بلوچ کو شہید کیا گیا ہے پنجگور کے عوام نوجوانوں کی لاش اٹھا اٹھا کر اب تھک چکے ہیں مزید لاش اٹھانے کے پوزیشن میں نہیں ہے حکومت انتظامیہ اور پولیس عوام کو باور کرائے کہ پنجگور میں کونسا قانون چل رہا ہے پنجگور کے عوام ہر گز کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ حکومت پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں ریاستی اختیارات استعمال کرکے قانون اپنے ہاتھ میں لے کر عوام کی عزت آبرو کو پائمال کریں انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ اور پولیس نے شہید داداجان بلوچ کی قتل کے محرکات اور سازش کو بے نقاب کرے کیلئے جے ائی ٹی بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن قتل کو ایک ماہ گزر گئے لیکن جے ائی ٹی کا کوئی پتہ نہیں کی وہ کہاں غائب ہوگیا حکومت انتظامیہ اور پولیس کی جانب کارکردگی اور پیش رفت مکمل طور پر صفر ہے انتظامیہ اور پولیس ہمیں اگاہ کریں کہ قاتلوں کی گرفتاری میں کونسے عوامل رکاوٹ ہیں قاتل قانون کی گرفت سے ازاد ہیں وہ کونسی طاقت کی ہے جس نے پنجگور کے عوام کو قاتلوں رہزنوں چوروں کے رحم وکرم پرچھوڑنے پر مجبور کیا ہے حالانکہ ان قاتلوں رہزنوں اور مسلح افراد کے خلاف پولیس ور لیویز تھانوں میں درجنوں ایف ائی آر درج ہیں مگر پھر بھی گرفتاری سے ازاد ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجگور پولیس انتظامیہ قاتلوں اور مسلح بندوق برداروں کے سامنے بے بس ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اس ملک کے پر امن شہری اور باسی ہیں اس ملک کے دیگر شہریوں کی طرح ہمیں بھی جینے کا حق حاصل ہے لیکن مسلح گرہوں کی موجودگی میں ہماری جینے کا حق سلب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ افسو کا مقام ہے کہ پنجگور کے چوکوں شاہراہوں گلیوں میں عوام کی حفاظت میں مامور قانون نافذ کرنے والے لوگ کم اور مسلح بندق بردار گروہ عوام کی تزلیل میں زیادہ نظراتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام اور نوجون نسل کی مستقبل کو بچانے کیلئے پنجگور کے عوام آگے آنے کی ضرورت ہے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی سول سوسائٹی سیاسی سماجی جماعتوں اور لوحقین کی جانب سے شہید داد جان بلوچ کےقاتلوں کی عدم گرفتاری پنجگور کے بگھڑتے ہوئے امن وامان کے خلاف 23 مئی 2022 کو ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا اور چاکر اعظم چوک بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے پنجگور کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ دھرنے اور احتجاج میں بھر پور شرکت کرکے پنجگور بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post