طوفانی ہواوں کے سبب ٹل صحبت پورٹرانسمیشن لائن کا ٹاورگر گیا

کوئٹہ (نامہ نگار ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی شب شدید طوفانی ہواں اور تیزآندھی کی وجہ سے 132kvٹل صحبت پورٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاورگر گیا جسکی وجہ سے 132kvصحبت پور گرڈ اسٹیشن کوبجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ ترجمان نے کہا کہ سخت گرمی میں صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھ کرکیسکو گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او)سبی ڈویژن کے سٹاف نے ہنگامی بنیادوں پر 132Kvٹاور کی مرمت وبحالی کا کام شروع کر دیا۔اوربدھ کی شام تک مختصراور ریکارڈ مدت میں132kvٹل صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے ٹاور کی تنصیب کا کام مکمل کر کے صحبت پور گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی

Post a Comment

Previous Post Next Post