کوئٹہ (نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی اغوانما گرفتاریاں انہیں لاپتہ کرنا چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی جیسے واقعات کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے بلوچستان کی روایات میں خواتین چادر و چار دیواری کا احترام لازم ہے مگر دانستہ طور پر خواتین کو گرفتار لاپتہ کیا جا رہا ہے جو کہ ہمارے لئے قابل برداشت نہیں حالات کو بحرانات سے دوچار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماں بہنوں بچیوں چادر و چار دیواری کے تقدس پر کسی بھی مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا اور نہ کبھی لیں گے منفی اقدامات سے بلوچستان میں نفرتیں جنم لیں گی بی این پی واضح کرتی ہے کہ ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہمارے لئے سب سے اہمیت کا حامل قومی اقدار مثبت روایات ہیں ماں بہنوں کی عزت ہمارے لئے سب سے بڑھ کر ہے ارباب و اختیار بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں یا کہ نفرتوں اور بحران میں اضافے چاہتے ہیں طاقت کا استعمال کیا جاتا رہا ہے کہ مگر اس کے نتائج کیا برآمد ہوئے بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل و پارٹی کے دیگر قائدین کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی چادر و چار دیواری کا احترام ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ہمارے مضبوط ارادوں کو کوئی زیر نہیں کر سکتا چاہئے ہم حکومت میں ہوں یا کہ اپوزیشن میں یا کہ آزاد بینچوں پر ہم سرزمین بلوچستان کی بقاو سلامتی ماں بہنوں کی عزت کو برقرار رکھتے ہوئے ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے بی این پی شہیدوں کی جماعت ہے ہمارے ساتھیوں نے بے شمار قربانیاں دیں مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا اور انصاف کا علم بلند رکھا ہم قومی جمہوری جماعت ہیں جو عوامی سوچ پر مبنی فکر اور سیاست کر رہے ہیں بلوچ اور بلوچستانی ہم عوام ہمارے لئے سب سے زیادہ عزیز ہیں ہم ارباب و اختیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ خواتین کے احترام کو برقرار رکھ جائے ہم اپنی تاریخ مسخ کرنے نہیں دیں گے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کو برداشت نہیں کریں گے قومی جمہوری طور پر مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی اس خام خیالی میں نہ رہے کہ حکومت ہماری کمزوری یا مجبوری ہے بی این پی عوامی مفادات سرزمین کے دفاع پر کوئی سودا بازی نہیں کرے گی ریاست بلوچستان کے عوام کے احساسات کو سمجھتے ہوئے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرے فوری طور پر گرفتار بلوچ خواتین کو رہا کیا جائے۔
Share this:
