ڈیرہ مراد جمالی شدید گرمی میں پیاسے لوگوں پر فراہمی آب کے تالاب بھی بند کردیے گئے

ڈیرہ مراد جمالی (نیوز ) ایکسین پی ایچ ای کی شاندار کارنامہ، شہریوں کو پانی کی فراہمی میں ناکامی کے بعد اب تالابوں سے پانی بھرنے والے لوگوں کے لیے مین گیٹ کو بھی تالہ لگادیاگیا، شدیدگرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے پینے کا پانی بند کردیاگیا سیاسی وسماجی اورعوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف ہائی کورٹ بلوچستان وزیراعلی بلوچستان اورچیف سیکرٹری سے نہ تجربہ کار ایکسین پی ایچ ای کو نصیرآباد سے فوری طور پر تبادلہ کرنے کامطالبہ کردیاپٹ فیڈر کینال میں پانی کی ترسیل کے باوجود محکمہ پی ایچ ای کی نااہلی اور ناکامی کے سبب ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں پینے کے پانی کی شدید قلت شہری سخت پریشانی سے دوچارلوگوں نے پانی کی حصول کے لیے پی ایچ ای واٹرسپلائی اسیکم تالابوں کا رخ کرلیا جہاں محکمہ پی ایچ ای نے نصیرآباد کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لوگوں کو تالابوں سے پینے کے لیے پانی بھرنے کے بجائے مین گیٹ تالا لگا کربند کردیا گیا جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد پانی لیے بغیرخالی ہاتھ واپس گھروں کوجانے پر مجبورہوگئے ان خیالات کا اظہار شہری ایکشن کمیٹی کے چیئر مین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی سینئر نائب صدر امداد حسین مری،زونل انچارج احمد حسین مینگل،سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ڈیرہ مراد جمالی کے پیاسے شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شہرکے تمام واٹرسپلائی لائنیں بند کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب اب شہریوں کو واٹر سپلائی کے تالابوں سے پینے کیلئے پانی بھرنے نہیں دیا جارہاہے شہریوں کا مذید کہنا تھا کہ نصیرآباد کی تاریخ میں پہلے کبھی بھی ایسی ظلم و زیادتی نہیں ہوئی ہے جو یہ اب ایکسین پی ایچ ای کررہی ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں گزشتہ کئی دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے لوگ پیاس سے مررہے ہیں اور پورے سٹی میں کربلا کاسما چھایہ ہوا ہے ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کی پانی کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے اور فرائض میں غفلت کے مرتکب ایکسین پی ایچ ای نصیرآباد کو فی الفور عہدے سے ہٹاکران کی جگہ نئے تجربہ کار اورایماندار ایکسین کوتعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کے پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہوسکے

Post a Comment

Previous Post Next Post