بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی کیمپ پر حملہ اور بالگتر میں فوجی حملے کو پسپا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے پیر کی شام 7 بجے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں تلانگ ھان سولانی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا،اس حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا اور متعدد زخمی ہوئے۔حملے کے فورا بعددو ہیلی کاپٹر تربت آرمی کیمپ سے مذکورہ مقام پر پہنچے۔
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اتوار کے روز شام کے وقت پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بالگتر میں سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی،اس دوران پاکستانی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی مگر سرمچاروں نے بہترین گوریلہ حکمت عملی اپناتے ہوئے دشمن کو پسپا کیا اور اپنے محفو ظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔
