ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کے 79 کیسز رپورٹ، دو اموات ،

کوئٹہ (نا مہ نگار ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباءکی صورتحال گھمبیر ہورہی ہے،گزشتہ 25 روز کے دوران ضلع میںہیضے کے 979 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وباءسے دو اموات ہوئیں ہیں۔ محکمہ صحت نے ڈیرہ بگٹی میں سرکاری طور پر ہیضے کی وباءکااعلان کردیا ہے،رپورٹ کے مطابق ضلعی صحت کی ٹیم ضلع میں ہیضے کی وباءپر کنٹرول کےلئے بھرپورکوشش کررہی ہے، تاہم ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں ہیضے کی وباءکی صورتحال گھمبیر ہورہی ہے اور ہیضے کی وبا پھوٹنے کے بعد اینٹی بائیوٹک کی کمی کا سامنا ہے، وباءپر قابو پانے کےلئے اینٹی بائیوٹک کی شدید ضرورت ہے، دوسری جانب محکمہ صحت کے مطابق وباءکے پھیلنے کی بڑی وجہ پینے کے لئے آلودہ پانی کا استعمال ہے ، پیرکوہ و گردونواح میں شہریوں کو پینے کے لئے صاف پانی دستیات نہیں اور اس صورتحال میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اب تک متاثرہ آبادی کوصاف پانی فراہم نہیں کرپارہاڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباءاورصوبے میں اسہال کی بیماری کی صورتحال پر میٹنگ کال کرلی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post