دکی (نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کانوں میں 2مختلف حادثات کے نتیجے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے2کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے سخی داد ولد خدائے داد ناصر سکنہ افغانستان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن عبدالواجد سلیمان خیل ساکن افغانستان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے دونوں کانکنوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Share this:
