بنگلہ دیش، جنوبی ضلع میں بس درخت سے ٹکراگئی، 8 افراد ہلاک، 20زخمی

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے جنوبی ضلع بریسال میں اتوار کی صبح مسافروں سے بھری بس درخت سے ٹکرا گئی جس سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔ڈھاکہ سے 180 کلومیٹر جنوب میں واقع بریسال کے ضلعی پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد معروف حسین نے شِنہوا کو بتایا کہ رات بھر سفر کے بعد شاہراہ پر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔مقامی پولیس کے مطابق بس میں سوار 42 میں سے 20 زخمی ہوئے جس میں کچھ کی حالت نازک ہے۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پرمقامی اسپتالوں اورکلینکس منتقل کردیا گیا تھا،حادثے کی اصل وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 5 بجکر 40 منٹ پر ہوا۔بنگلہ دیش میں سڑک حادثات میں ہلاکتوں کی شرح دنیا کے مقابلے میں زیادہ ہے،جس کی وجوہات خستہ حال شاہراہیں، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال، ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے نگرانی کا فقدان ہے۔ایک غیرسرکاری تنظیم روڈ سیفٹی فانڈیشن نے رواں ماہ کے آغاز پرایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ ماہ 427 ٹریفک حادثات میں 543 افراد ہلاک اور 612 زخمی ہوئے تھے

Post a Comment

Previous Post Next Post