چاغی مسلح افراد کی فائرنگ، 2افراد قتل

چاغی؛بلوچستان کے ضلع چاغی کی تحصیل دالبندین کے علاقے سرگیشہ کے مقام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیااور فرار ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دالبندین کے علاقے سرگیشہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے بتایا جارہا ہے کہ مقتولین میں سے ایک مقامی باشندہ ہے جبکہ دوسرا افغان شہری ہے اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد عرفان خلجی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے لی اور انہیں ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے دالبندین انتظامیہ نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی

Post a Comment

Previous Post Next Post