کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مختلف واقعات و حادثات میں خاتون اور نوجوان سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ جبکہ بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پرجاں بحق جبکہ 2 بچوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ہیں متوفی خاتون اور زخمیوں کو چیھپاایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے،اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔دریں اثنا بولان میں مچھ کے علاقے پیر غائب میں دوستوں کے ہمراہ پکنک کیلئے آنے والا کچلاک کا رہائشی نوجوان بصیراحمد توخی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،ہے جن کی نعش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب سے ایک نامعلوم الاسم شخص کی لاش ملی ہے جسے ایدھی ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کرکے شناخت کے لئے رکھ دیا گیا ہے۔
میں دو گاڑیوں میں ٹکر تین افراد جاں بحق، سات زخمی
کوئٹہ: خانوزئی میں دو گاڑیوں میں ٹکر تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے، لیویز حکام کے مطابق خانوزئی میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جن کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے
کوئٹہ: لورالائی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا، لیویز کے مطابق لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر اباسین ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے شراف الدین نامی شخص جاں بحق جبکہ سراج الحق زخمی ہوگیا لیویز نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مزید کاروائی شروع کردی
اوستہ محمد:بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے نو جوان جاں بحق جاں بحق ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز چانڈیو محلہ کے رہائشی نوجوان محمد عمر عمرانی بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے گھر میں ماتم عید کی خوشی ماند پڑ گئی محمد عمر گھر میں کام کر رہا تھا کہ اچانک ان کا ہاتھ بجلی کی تار کو لگ گئی جو کہ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہو گیا
سبی میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق سبی کے علاقے تلی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد محمد امین،گل محمد اور ظہور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیامز ید کاروائی جاری ہے
قلات؛بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے رودینجو میں تیز رفتار ڈبل سیٹر کے بے قابو ہوکر الٹ جانے سے 7افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے 2شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات کے علاقے رودینجو کے مقام پر ایک تیز رفتار ڈبل سیٹر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد اظہار احمد،نوراللہ،ثنااللہ،زین اللہ،رحیم الدین،وکیل احمد اور شمس اللہ ساکنان کوئٹہ خیزئی چوک زخمی ہوگئے جنہیں موٹر وے پیٹرولنگ ٹیم نے مقامی لیویز کے ہمراہ ریسکیو کرکے سول ہسپتال قلات پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی بلکہ 2شدید زخمی ہونے والے افراد نور اللہ اور رحیم الدین کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
سمیت دو افراد زخمی
دکی میں ٹریفک حادثہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،لیویز کے مطابق دکی کے علاقے نا نا صاحب زیارت کے مقام پر موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے کلیم اللہ نامی شخص اور ایک بچہ زخمی ہوگئے لیویز نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری