کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے ) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیاست فکری و نظریاتی بنیادوں پر استوار ہے۔بلوچ قومی اہداف و قومی تشخص اور بلوچستان کی حق حاکمیت پر روگردانی کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں۔بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی مسائل میں طاقت کا استعمال بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔بلوچ سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین و قانون گمشدہ کرنے کے منفی عمل کے بعد بلوچ خواتین کو بھی لاپتہ کرنا آئینی سیاسی سماجی اور اسلامی اقدار وروایات کی دھجیاں اڑانے اور چادر و چار دیواری کی سنگین پامالی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک میں نئے جمہوری حکومت کے قیام کے بعد بلوچ خواتین کو لاپتہ کرنا مایوس کن ہے۔اور جمہوری حکومت کی اختیارات کی حدود کو ظاہر کررہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کا مسلہ انتہائی سنجیدگی کا متقاضی ہے۔اس میں نہ طاقت کا استعمال اور نہ سیاسی جماعتوں کیجانب سے جذباتی نعروں کی گنجائش ہے۔طاقت کا استعمال اور جذباتی نعرے ایک دوسرے کے مترادف ہے۔جو بلوچستان کے مسلہ کو اپنے مفاد کے طور پر استعمال کرنے کا غیر سنجیدہ عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی روز اول سے بلوچستان میں سیاسی مذاکرات کو اولین و جامع عمل سمجھتی ہے۔جو نیشنل پارٹی کی سنجیدگی اور مثبت و شعوری سیاسی بصیرت کی دلیل
