اخلاقیات اور برداشت کو نکال دیا جائے تو نہ سیاست رہتی ہے نہ جمہوریت رہتی ہے : اختر مینگل

اسلام آباد : بلوچ رہنما سر دار اختر مینگل نے کہاہے کہ اخلاقیات اور برداشت کو نکال دیا جائے تو نہ سیاست رہتی ہے نہ جمہوریت رہتی ہے ۔ اسمبلی میںاظہار خیال کرتے ہوئے سر دار اختر مینگل نے کہاکہ وزیراعظم کومنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اخلاقیات اور برداشت کو نکال دیا جائے تو نہ سیاست رہتی ہے نہ جمہوریت رہتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک واقعہ پنجاب اسمبلی میں دیکھا ہے،بچوں کی لاشیں ہمارے سامنے پیش کی گئیں ہم نے گالی نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ 10 سے 15 سال سے غائب لوگوں کی مائیں بددعائیں دیتی ہیں مگر گالی نہیں دی۔ انہوںنے کہاکہ جس طریقے سے ایوان کو چلایا گیا وہ سب نے دیکھا،ایک خط کو وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے اچھالا گیا،اس خط میں کیا تھا یہ کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت اپنے اعمال کی وجہ سے گئی اور نام بیرونی سازش کا نام دیا۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے مجھ سمیت سب کی جانب اشارہ کیا،میں نے ایسا شخص کبھی نہیں دیکھا پیپلزپارٹی نے پتہ نہیں کیسے برداشت کیا؟۔ انہوںنے کہاکہ ہم سے معاہدے کیے گئے جن پر ان کے دستخط موجود ہیں،ہم اقتدار کے پیاسے نہیں ہیں اقدار کے چاہنے والے ہیں،وزارتوں کی آفرز قبول نہیں کیں،دو مرتبہ وہ وزیرخارجہ رہا اب تیسری مرتبہ بھی اس کا دل ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post