کوئٹہ، واپڈا ہائیڈرو ورکرز کا چیف ایگزیکٹو آفس میں دھرنا

کوئٹہ (نامہ نگار ) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے کوئٹہ میں کام کرنے والے مختلف دفاتر کے عہدیداروں نے چیف ایگزیکٹو آفس کوئٹہ میں دھرنا دیا۔ دھرنے سے یونین کے رہنماؤں محمد رمضان اچکزئی، عبدالحئی، عبدالباقی، محمد یار علیزئی اور سید آغا محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی اکثریت نے ہاؤس ایکوزیشن میں 44% اضافے کی منظوری سے اتفاق کیا ہے جبکہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کاکاسٹنگ ووٹ ہونے کے باوجود انہوں نے پورے پراسس کو ویٹو کردیا ہے جبکہ موصوف نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ کے ممبر کی حیثیت سے وہاں ہاؤس ایکوزیشن میں 44% اضافے کی منظوری دے دی ہے اور انہوں نے وہاں یہ منظوری اس لیے دی ہے کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور صوبہ بلوچستان کے مزدور اور ملازمین کے ساتھ زیادتی کرنے سے ان سے کوئی بازپرس نہیں کرسکتا۔مقررین نے کہا کہ 15% ڈی آر اے الاؤنس کی جلد از جلد منظوری دی جائے، میراڈ کا ڈپارٹمنٹ ختم کرکے بجلی صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے اورمیراڈ کے افسروں کو40%الاؤنس کی ریکوری کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے کی جائے کیونکہ یہ منظوری وزارت خزانہ کی طرف سے نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کیسکوبورڈ آف ڈائریکٹرز سے پرزور مطالبہ کیا کہ افسروں کے 10 ہزارروپے الاؤنس، ہیڈ آفس20 فیصد الاؤنس، ایڈیشنل چارج12ہزارروپے اور ان کے تعلیمی اخراجات کی طرح مزدوروں کیلئے بھی اس طرح کے الاؤنسز اور مراعات منظور کی جائیں تاکہ مزدوروں کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔مقررین نے کہا کہ کیسکو انتظامیہ نے لائن مینI- کی گریڈ11-سے13 میں اپ گریڈیشن کے اختیارات سپرنٹنڈنگ انجینئر کو منتقل کرنے، ملازمین سے لانگ ٹرم قرضہ جات کیلئے 15 اپریل تک درخواستیں طلب کرنے، ہرنائی کے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے رقم کی منظوری دینے، عدالت عالیہ بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں اے ایل ایم، ایل ایمI-، ایل ایم II-، اے ایس ایس اے اور ایس ایس اے کے ڈپلومہ کی سنیارٹی بنا کر پرموشن کیلئے اقدامات اٹھانے اور اسی طرح تمام کیٹگریز کی ماہ اپریل میں پرموشن اور اپ گریڈیشن کرنے، اے ایل ایم کی براہ راست بھرتی اور ایمپلائز سنز بھرتی کیلئے اشتہار جاری کرنے کے بعد ان پر شفاف اور میرٹ کے مطابق بھرتیاں کرنے کا اہتمام کرنے، تمام دفاتر میں کمپلینٹ رجسٹر ار ڈیوٹی روسٹر کمرشل پروسیجر کے مطابق احکامات جاری کرنے، اسٹاف کو پی پی ای، ٹی اینڈ پی اور کام کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کرنے کے اقدامات کو سراہا۔مقررین نے کہا کہ کیسکو انتظامیہ کومزدوروں کے مسائل پر ڈیمانڈ دی گئی ہے اور ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی ان مسائل کے حل کیلئے مقررکی گئی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ مسائل موجودہ عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ریٹائرمنٹ 08اپریل سے پہلے حل کیے جائیں گے تاکہ آنے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سامنے مزدور وں کے کم سے کم مسائل رکھے جاسکیں۔مقررین نے کہا کہ آؤٹ سورس چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی قطعاًادارے کے مفاد میں نہیں ہوگی اور نہ ہی دوسری کمپنیوں سے کسی افسر کو کیسکو میں عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ دینے سے کیسکو کے مسائل ہونگے یونین کا موقف واضح ہے کہ سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر موسٹ انجینئرز میں سے کسی ایک انجینئر کو عارضی چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ دے کر کیسکو کے مفاد میں فیصلہ کیا جائے۔مقررین نے مزدوروں پر زوردیا کہ ایمانداری اور محنت سے کام کریں، بجلی چوری روکیں، ریکوری اہداف حاصل کریں اوراپنے جائز مسائل کے حل کیلئے شپ و روز ارکنوں نے شہادت دے کر اور کئی کارکنوں نے معذور ہوکر کیسکو کیلئے قابل فخر کام کیا ہے ان شہیدوں کے خون کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے ادارے میں بہتری لائیں تاکہ ادارے کو نجکاری سے محفوظ بنایا جاسکے۔مقررین نے کہا کہ مورخہ05 اپریل بروز منگل کو بھی 12:00 بجے اپنے جائز مطالبات کے حق کیلئے کیسکو ہیڈ آفس میں دھرنا دیا جائے گا اور جب تک کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مزدوردشمن چیئرمین سے مطالبات نہیں منوائے جاتے اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post