تربت ساتھی طالب علم کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت یونیورسٹی میں احتجاج

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بدھ کے روز یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے اپنے ساتھی طالب علم کی بازیابی کا مطالبہ کیا – طلباء نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا – ‏مظاہرین کے مطابق نعیم رحمت کو رواں سال 18 مارچ کو یونیورسٹی کی بس سے ایف سی اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کیا تھا – اپنے ساتھی طالب علم کی عدم بازیابی کے خلاف آج ایک دفعہ پھر یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاج کیا – انکا کا کہنا ہے کہ مُسلسل بلوچ طلباء کو لاپتہ کیا جارہا ہے ریاست کی غیر آئینی پالیسی ہمیں تعلیم کے بجائے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کرچکی ہے، ریاست کی پالیسی بلوچ طلباء کو تعلیم سے دور رکھنا ہے – انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ طلباء کو لاپتہ کیا جارہا ہے جو ریاستی جبر ہے – انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ساتھی طالب علم کو بحفاظت بازیاب نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے – طلباء نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت بدترین جبر جاری ہے اور طلباء نشانے پر ہیں بلوچ طلباء کو خوفزدہ اور تعیلم سے دور رکھنے کے لئے اس طرح کے عمل دہرائے جارہے ہیں جو قابل قبول نہیں ہیں –

Post a Comment

Previous Post Next Post