تمبو:ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پرانی دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے علی خان پندرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے