پنجگور ، فٹبالر داد جان کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی و دھرنا

پنجگور (نامہ نگار ) گزشتہ ہفتے معروف نوجوان فٹبالر دادجان عنایت بلوچ کےٹارگٹ کلنگ شہر میں مسلح بندوق بردار جہتوں کی موجودگی کے خلاف شہر میں ریلی اور احتجاج ریلی میں پنجگور سے ہزاروں لوگوں کی شرکت شہید داد جان بلوچ اور ٹارگٹ کلنگ کے شکار افراد کے قاتلوں کی گرفتاری مسلح جہتوں اور منشیات کے اڈوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیاریلی جاوید چوک سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر افس کے جانے والی روڑ پراکر دھرنا دیا اورجلسہ کیا ریلی میں داد جان بلوچ صغیر بادینی جلیل سنجرانی سفیرقدیر بلوچ کے فیملی و خاندان سمیت تمام سیاسی جماعتوں بی این پی مینگل بی این پی عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن جاعت اسلامی پنجگور سول سوسائٹی بی ایس او انجمن تاجران اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی ریلی میں خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ریلی کے شرکاء نے شہید داد جان بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری مسلح جہتوں اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے مطالبہ کے حق میں پلے کارڈز بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے ریلی کے شرکاء سے جے یو ائی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ بی این پی عوامی کے نثار احمد بلوچ نیشنل پارٹی کے حاجی صالح محمد بلوچ بی این پی مینگل کے میر نظام بلوچ مسلم لیگ کے اشرف ساگر بلوچ پیپلز پارٹی کے اغاء شاہ حسین بلوچ جماعت اسلامی کے حافظ صفی اللہ فہد اصف بلوچ نے کی ریلی میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنوں مختلف شعبہ فکر کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ریلی پنجگور جاوید چوک سے نکل کر ڈپٹی کمشنر افیس کے سامنے شامیانے لگا کر دھرنا دیا قاتلوں کی فوری گرفتاری ٹارگٹ کلنگ اور مسلح جہتوں کو خاتم کرنے منشیات کے اڈوں کو پنجگور سے ختم کرنے پنجگور کے امن بحال کرنے کا مطالبہ کیا کیا ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ نیشنل پارٹی کے حاجی صالح محمد بلوچ بی این پی عوامی کے نثاراحمد بلوچ بی این پی مینگل کے میر نظام بلوچ سول سوسائٹی کے حاجی افتخار بلوچ پیپلز پارٹی کے اغا شاہ حسین بلوچ مسلم لیگ ن کے اشرف ساگر جے یو ائی کے حاجی عبدالعزیز بلوچ جماعت اسلامی کے حافظ صفی اللہ بلوچ شہید داد جان بلوچ کے بھائی سجاد عنایت بلوچ فہد اصف بلوچ زبیر ایوب نے کہا کہ پنجگور کے عوام اب اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں مذید ان میں لاش اٹھانے کی سکت نہیں ہےشہید دادجان بلوچ کے قتل کو، ایک ہفتہ گزر چکے ہیں لیکن قاتل ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں اسکے ہیں مقررین نے کہا کہ ضلع پنجگور روایتوں اور امن واشتی کامسکن رہا ہے لیکن اب مسلح جہتوں نے اسے یرغمال بناکر شہریوں کا جینادوبھر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ دادجان شہید کا خاندان حکومت سے انصاف مانگ رہا ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے جرائم پیشہ افراد اگر اسی طرح قانون کی گرفت سےق بچتے رہے تو کوئی بھی شہری خود کو محفوظ تصور نہیں کرے گا حکومت فوری طور پر دادجان عنایت کے قاتلوں کو گرفتار کرے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی نے ریلی کے شرکاء کےدرمیان اکر متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرایا اور ایک کمیٹی بنانے کا بھی اعلان کیا جو کیس کی پیش رفت پر روز کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے

Post a Comment

Previous Post Next Post