بلوچستان: دو مختلف واقعات میں تین خواتین قتل و زخمی

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں ایک خاتون قتل جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ قلات پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ قلات کے علاقے غوث آباد میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش پڑی ہے جسے انتظامیہ نے تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو قلات منتقل کردیا ہے- قلات انتظامیہ کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ انتظامیہ معاملے پر مزید تحقیقات کررہی ہے- دوسری جانب حب پولیس کو ایک شخص نے فون کرکے اطلاع دی کے اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا ہے- حب کے صحافی جبار محمد حسنی نے واقعہ کے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جب پولیس ٹیم جائے واردات پر پہنچی تو بچی اور ماں شدید زخمی حالت میں موجود تھیں جنہیں بعد میں پولیس نے اسپتال منقتل کردیا ہے- پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی خاتون کی حالت تشویش ناک ہے جسے مزید علاج کے لئے کراچی منقتل کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ واقعہ کی محرکات معلوم کررہی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post