آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع آواران کے تحصیل مشکے سے پاکستانی فورسز نے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ،تاہم بعد ازاں دیگر افراد کو چھوڑدیاگیا، مگر نبی داد ولد ابراہیم سکنہ پیراندر آواران اور محمود ولد ذوالفقار سکنہ ملشبند مشکے ، نامی دو افراد کو جبری لاپتہ کردیا ۔
دونوں کے بارے بتایا جارہاہے کہ انھیں فورسز نے مینی نامی محلے سے حراست میں لے لیا جبکہ وہ اپنے رشتداروں کے ہاں ٹھرے ہوئے تھے ۔