ضلع کیچ کوہ مراد جانیوالے ذکری یاتری فورسز ہاتھوں یرغمال، خواتین زائرین کے رقم لوٹنے کے بعد ایک بزرگ کو بند کرکے گاڑی کیمپ سامنے کھڑی کردی گئی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنڈار میں گذشتہ شب تربت کوہ مراد جانے ذکری یاتریوں کو پاکستانی فوج نے روک کر انہیں یرغمال بناکر اپنے فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔ سنگر کو موصول ہونے والے علاقائی ذرائع کے مطابق فوج کے ہاتھوں یرغمال کئے گئے ذکری یاتریوں میں مرد،خواتین وبچے شامل ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے تمام یاتریوں کو تشدد کا نشانہ بناکر ان کے پیسے، زیورات اور موبائل چھین لینے کے ساتھ انکی بے حرمتی بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوج نے براہیم خان نامی شخص کے خاندان والوں کے ساتھ بھی بداخلاقی کے ساتھ براہیم خان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس وقت وہ سب فوجی تحویل میں ہیں۔ مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ براہیم نامی شخص کو کچھ عرصے قبل بھی فوج نے حراست میں لیا تھا اور پھر تشدد کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ واضع رہے کہ ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ماہ ِرمضان کے آخری عشرے میں ذکری کوہ مراد کی یاتری کیلئے جاتے ہیں۔جنہیں ہر بار کی طرح اس بار بھی پاکستان کی اسلامی شدت پسند فوج سے مشکلات کا سامنا ہے۔ جن کی کوشش ہے کہ ذکری یاتریوں کو زیارت کیلئے کوہ مراد جانے سے روکا جائے

Post a Comment

Previous Post Next Post