ڈھاڈر: کاشتکار جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر سے کاشتکار کو بھائیوں سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا۔ ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ دنوں سونا خان برہمانی سکنہ ڈھاڈر کو ان کے بھائیوں سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو علاقے کے سردار مٹا خان نے اپنے مہمان خانہ بلایا تھا جس کے بعد اس کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مٹا خان نے کاشتکاری و زمینداری کے پیشے سے وابسطہ سونا خان و اس کے بھائیوں کو پاکستان فورسز کے تحویل میں دیا ہے جس کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔ علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے سے مزید افراد کے جبری گمشدگیوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے۔ ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post