یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، نیٹوسیکرٹری جنرل

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ثابت ہو سکتی ہے۔ کئی دفاعی تجزیہ نگار پہلے ہی اس اندیشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین گزشتہ تین ماہ سے جاری اس جنگ کے تناظر میں نیٹو کے چیف ژینس اشٹولٹن برگ نے کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن فوری طور پر اس عسکری اتحاد کے رکن بن سکتے ہیں۔ انہوں نے البتہ کہا کہ اس کا فیصلہ ان ممالک نے خود کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ دونوں ممالک مئی میں نیٹو میں شمولیت کی خاطر درخواست جمع کرا سکتے ہیں

Post a Comment

Previous Post Next Post