آواران: فوجی قافلے  پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک کئے۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے آواران میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج دوپہر بارہ بجے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کو کنیرہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ  یہ قافلہ دس گاڑیوں اور آٹھ موٹر سائیکلوں پر مشتمل تھا اور آواران سے مشکے کی جانب جا رہا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ بم حملے میں ایک گاڑی جل کر ناکارہ ہوگیا اور اس میں سوار پانچ اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post