خضدار (نامہ نگار ) خضدار کے محنت کشوں کاسندھ میں قتل، ڈاکوؤں نے ٹرک ڈرائیورز پر فائرنگ کردی عوام کی جانب سے واقع پر غم و غصے کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق خضدار نال سے تعلق رکھنے والے محنت کش جو کہ ونگواور رتوڈیرو کے راستے مرغیاں فروخت کرنے کی خاطر خضدار سے پنجاب جارہے تھے کہ ان پر سکھر میں داخلے سے قبل ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں نال کے رہائشی محمد ندیم گرگناڑی جاں بحق اور ان کے دو دیگر ساتھی زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے ٹرک ڈرائیو ر تھے۔ ڈاکوجاتے جاتے گاڑیوں میں بھی فائر مارے جس سے گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔فائرنگ واقعہ پر خضدار کے عوام نے شدید غم وغصے کاا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ محنت کشوں کا قتل ظلم کے مترادف ہے اس واقع کا سندھ حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر قاتلوں کو گرفتار کرلے۔ واقعہ کے بعد ڈرائیورز نے احتجاجاً روڈ بھی بلاک کردیا