جعفر آباد:جعفرآباد میں مرداور خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے قریب محبت شاخ کے علاقے میں مینگل قبرستان میں مرد اور خاتون کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔اہل علاقہ کی اطلاع پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اللہ یارمنتقل کردیاجہاں پر مقتول نوجوان کی شناخت لیاقت علی جمالی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیاہے۔پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیاہے۔
Share this: