اوتھل(این این آئی) اوتھل کے قریب مین قومی شاہراہ پرپاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے قریب کار گاڑی حادثے کا شکار ایک شخص جاں بحق ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 کے زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے قریب مین RCD روڈ المعروف خونی شاہراہ پر پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے قریب کار حادثے کا شکار،جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور محمد طاہر ولد محمد ولی جان بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون (ف) بنت داد محمد سمیت ولی محمد ولد داد محمد دوافراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122 سینٹر ٹیارہ اور لسبیلہ ویلفیئر کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) اسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں شدید زخمی افراد کو طبی امداد دی گئی۔ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گء۔واضح رہے اس سنگل روڈ پر آئے روز حادثات کی وجہ سے اسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے۔عوامی حلقوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم شاہراہ کو دو رویہ سڑک تعمیر کیا جائے۔کیوں آئے روز ٹریفک حادثوں سے سالانہ سینکڑوں مسافر اپنے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوکر معزور ہوجاتے ہیں۔
Share this: