تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پولیس نے لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے آبسر مولد ریک سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے لاش کی شناخت احمد ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی لاش اس کے ایک رشتہ دار کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جس کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔ لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post