سندھ میں ریلوے ٹریکس پر دھماکے، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

سندھ کے شہر حیدر آباد کے علاقے کوٹڑی میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس سے ایک فٹ ریلوے ٹریک تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی ہے جبکہ کچھ ٹرینوں کو جامشورو اور حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ٹریک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ دریں اثناء کوٹڑی کے بعد مرضیٰ پاڑا کے علاقے میں بھی ریلوے ٹریک پر ایک دھماکہ ہوا سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ مذکورہ دھماکوں کی ذمہ داری سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی آج حیدرآباد میں ڈیتھا اسٹیشن اور کوٹری(جامشورو) کی خورشید کالونی میں پنجاب جانے والے ریلوے ٹریکس پر کیئے گئے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پنجابیوں سمیت تمام غیر سندھی آبادکاروں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ سندھ چھوڑ کر چلے جائیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے

Post a Comment

Previous Post Next Post