بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز نے مبینہ مسلح جھڑپ میں ایک شخص کو مارنے کا دعوئ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق عبدوی بارڈر پر ایف سی 126 ونگ اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں ایرانی نژاد علی ولد عبدالحق نوتیزئی مارا گیا ۔
لاش کو ایف سی 126 ونگ نے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔ تاہم جھڑپ کے متعلق دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔