سراوان:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق

سراوان :اطلاعات کے مطابق حالوش نیوز شائع شدہ رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعہ 4 مارچ کو سیستان بلوچستان کے شہر سروان کے علاقے شہر دزک مصطفی سٹریٹ 21 پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دزک اسٹریٹ 21 مصطفی دھستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شہری سلیم روشنزہی ولد حسین ساکن بم کو زخمی کر دیا ـ مزید رپورٹ کے مطابق سلیم کو مسلح افراد نے زخمی کر دیا تھا اور اسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سراوان کے رازی ہسپتال طبعی امداد کے لیئے لے گئے، لیکن ہسپتال میں شدید خون بہنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔ اطللاع موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور اس واردات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ میسر نہیں ہو سکاـن:

Post a Comment

Previous Post Next Post