تین بہنوں نے بیک وقت ایک ہی شخص سے شادی کرلی

افریقی ملک کانگو میں تین جڑواں بہنوں نے بیک وقت ایک ہی شخص کے ساتھ شادی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ لوویزو نے کانگو کے مشرقی حصے میں شادی کی ایک خصوصی تقریب میں تین بہنوں، نادیگے، نتاشا اور نتالی سے بیک وقت شادی کرلی۔رپورٹس کے مطابق لوویزو کاکہنا ہے کہ 3 جڑواں بہنوں کی جانب سے ایک ساتھ شادی کی پیشکش کو وہ نہیں ٹھکرا سکتے تھے اس لیے انہوں نے تینوں سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین پریشان تھے کہ میں یہ کیا کررہا ہوں اسی وجہ سے انہوں نے میری شادی میں بھی شرکت نہیں کی، کچھ حاصل کرنے کیلئے کچھ کھونا پڑتا ہے اس لیے مجھے فکر نہیں کہ دوسرے کیا سوچتے ہیں ، میں شادی کرکے خوش ہوں یہ کافی ہے۔ Share this

Post a Comment

Previous Post Next Post