کراچی: نجی ٹی وی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ایس ایس پی قمبر کے مطابق قمبراورکراچی پولیس کی شہداد کورٹ میں مشترکہ کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد میں قتل ہونے والے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایس ایس پی مشیر احمد بروھی کا کہنا ہے کہ قمبر پولیس اور کراچی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی، ملزم قمبر شہداد کورٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوا۔ ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم انور حسنی نے اطہر متین پر فائر کئے تھے، ملزم کا دوسرا ساتھی چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب 18 فروری کوگاڑی پرفائرنگ کے واقعے میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے تھے۔
سندھ پولیس نے 26 فروری کو اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھاملزم کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سندھ پولیس نے نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہرمتین کے قتل میں ملوث ایک شخص اشرف کوگرفتارکرلیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہناہے بدنام زمانہ سی ٹی ڈی کی کاروائیاں ماضی میں سوفیصد غلط ہوئے ہیں اور یہ واقع بھی مشکوک ہے کیوں کہ وہ اکثر لاپتہ افراد سمیت جعلی مقابلوں میں ملوث رہے ہیں اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں دال میں کالا ضرور ہے ۔انھیں ثبوت اکھتا کرنا چاہئے نہ کہ مٹانا چاہئے تھا ۔
Share this: