اوتھل(نامہ نگار )مکران کوسٹل ہائی وے کنڈملیر کے قریب کراچی سے گوادر جانیوالی مسافر کوچ کھائی میں جا گری،حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اوتھل سے ایدھی ایمبولینس موقع پر روانہ ہوگئی۔زخمیوں اور نعشوں کو سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا جائیگا۔