کیف: یوکرین کے شہر اوختیرکا کا کے فوجی اڈے پرحملے میں70 سے زائد فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کے اوختیرکا میں فوجی اڈے پرحملے میں 70 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جبکہ خارکیف میں روسی بمباری نے11 شہریوں کی جان لے لی اورمتعدد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی سیٹیلائٹ سے لی گئی تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا 40 میل لمبا فوجی قافلہ کیف کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ یوکرین پرروسی حملوں میں اب تک 14 بچوں سمیت 102 شہری ہلاک ہوچکے ہیں تاہم شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے مختلف علاقوں میں دھماکے سنائی دے رہے ہیں۔
عالمی رائے کے مطابق روس حواس باختگی کا شکار ہے اور ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ایک طرف کھائی دوسری طرف آتش فشاں ہے ۔
Share this: