کوپن ہیگن:ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کے لیے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈینش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کے شہری روس سے لڑنے کے لیے عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کا معاملہ ہے کوئی بھی اپنی پسند سے فیصلہ کرسکتا ہے۔ڈینش وزیراعظم نے کہا کہ یہ آزادی ڈنمارک میں رہنے والے تمام یوکرینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایسے غیریوکرینی باشندوں کےلیے بھی ہے جو روس کےخلاف جنگ میں براہ راست حصہ لینا چاہتے ہیں۔
Share this: