بلوچستان کے علاقے کوہلو کے رہائشی نوجوان کو پاکستانی فورسز نے کراچی سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نواجون کی شناخت چارگل ولد نہال شاہیجہ مری کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے نو فروری کو صبح نو بجے کے قریب کراچی کے علاقے گلشن معمار سے حراست میں لیا۔
نوجوان کوہلو کا رہائشی ہے جو اس وقت کراچی میں اپنے کسی نجی کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا جو جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔